تحفظ نا مو س رسا لت ﷺ کے حوالے سے ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں آ گاہی واک اور سیمینار کا انعقاد
لاہور(19-03-25): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی قرات اینڈ نعت سو سائٹی اورسینئر ٹیو ٹر آفس نے گذشتہ روزتحفظ نا مو س رسا لت ﷺ کے حوالے سے آ گاہی واک اور سیمینار کا انعقاد سٹی کیمپس لاہور سمیت تمام کیمپسز بشمول راوی کیمپس پتو کی، سیواس جھنگ، سیواس نارووال اور پیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کرو ڑ لعل ایسن لیہ میں کیا۔
سٹی کیمپس میں واک کی قیادت وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہ جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئر پرسنزکے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔بعد ازیں یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں اسلا میہ کالج ریلو ے رو ڈ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی نے بطور مہمان مقرر شر کت کی اور حا ضرین کو تحفظ نا مو س رسا لت ﷺ کے مو ضوع پر جامع لیکچر دیا۔ اُنہو ں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی عز ت کا تحفظ ہر مسلمان پر فر ض ہے بلکہ یہ ایک مقد س امانت ہے جسے ہم پورے یقین کے ساتھ بر قرار رکھتے ہیں نیز کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نفرت کا پر چار کرنے والو ں کا احتساب کرتے ہو ئے اور اسلام فوبیا کو تقویت دینے والے غلط مواد کو ہٹا نے میں اپنی اہم ذمہ داری ادا کرنی چا ہیے۔سیمینار میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺکی عزت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا اٹو ٹ حصہ ہے نیز کہا کہ نبی پاک ﷺ کی محبت میں ہمیں اپنی زندگیاں اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کا عہد بھی کرنا چا ہیے۔